کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،شاہد خاقان عباسی  

مری (نمائندہ خصو صی)کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذ مت کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔سابق آئی جی کرنل(ر)تاج سلطا ن خان میڈیا کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ممبر آرگنائزینگ کمیٹی خیبر پختون خواہ کرنل(ر)تاج سلطان خان نے کہا کہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، د ہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ممبر آرگنائزینگ کمیٹی خیبر پختون خواہ سابق آئی جی کرنل(ر)تاج سلطان خان نے میڈیا  کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو صحت یابی نصیب فرمائے۔ 

ای پیپر دی نیشن