ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق ممبربلدیہ ٹیکسلااورمسلم لیگ ن کے ٹیکسلاسٹی کے نائب صدر ملک اللہ دتہ اعوان نے حکومت پنجاب سے گزارش کی ہے کہ پنجاب بھرمیںزکوۃ کمیٹیوںکے ممبران و چیئرمین جلدازجلدمنتخب کیئے جائیں،انہوںنے کہا کہ زکوۃ کے مستحقین درخواست فارموںکی تصدیق کیلئے دردرکی خاک چھان رہے ہیں،اس سلسلہ میں جن ٹیچرحضرات کی ڈیوٹیاںلگائی گئی ہیں،ا نہیں مستحقین کے درخواست فارموںکوتصدیق کر نے کے عمل سے کوئی دلچسپی نہیں،جس کے باعث مستحقین زکوۃ درخواست فارم ہاتھوںمیںاٹھائے کبھی ایک کے پا س اورکبھی دوسرے کے پاس جا نے کیلئے مجبور ہیں ،ملک اللہ دتہ اعوان نے مسلم لیگی قیادت اورپنجاب حکومت سے گزارش کی ہے کہ صوبہ بھرمیںزکوۃ کمیٹیوںکے ممبران وچیئرمین حضر ا ت کادستورکے مطابق انتخابی عمل مکمل کرواکے ذمہ داریاںسونپی جائیں،تاکہ مستحقین زکوۃ کونیکی کے اس بہترین عمل سے فیضیاب ہونے کاموقع میسر آسکے۔