کہوٹہ(نامہ نگار) شیخ ظفر خواجہ کے بیٹے اور خواجہ جیلرز مین بازار کہوٹہ کے اونر شیخ سہیل خواجہ کے بھتیجے شیخ عاطف کہوٹہ کلب کے نزدیک قاتلانہ حملہ کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔ شیخ عا طف نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں تبا یا کہ میں پنڈی روڈ کہوٹہ کلب کے نزدیک ہاشم آئل ملز کا کاروبار کر تا ہوں۔ اپنے کاروباری مرکز کے مین دروازے سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل پر دو نوجوان کھڑے تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیو ں کھڑ ے ہیں۔ تو موٹر سائیکل پر بیٹھے لڑکے نے ڈب سے پسٹل نکال کر قتل کی نیت سے مجھ پر سیدھے فائر کیئے ایک فائر مجھے دائیں پاں کت ٹخنے پر لگا اور میں زخمی ہو کر گر گیا۔ دونوں موٹر سائیکل سوار موقع سے بھاگ گئے۔ شیخ عاطف کو روالپنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔