مری( نامہ نگار خصوصی)ایک جانب جھیکاگلی بازار کا آپریشن کیئے جانے کے خلاف منتخب قیات کی جانب سے وہاں کے کاروباری طبقہ کو بھر پور تعاون اور شانہ شانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی اور دوسری جانب اس بازار کی اززسرے نو تزین و آرائش کیلئے 900 ملین کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ایسے میں اس بڑے منصوبے کیلئے ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے ایک اور نیا امتحان شروع ہونے کو ہے ۔ اس طرح نو سو ملین کے اس منصوبے کیلئے ٹینڈر کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔اس صورت حال میں سیاح اور بعض مقامی حلقے اس منصوبے کو مری کیلئے خو آئند قرار دے رہے ہیں ۔