عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہوں ، دانیال انور

 واہ کینٹ (نامہ نگار) عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہوں عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں کامیاب ہوا تو کینٹ بورڈ میں عوام کے مسائل حل کرائوں گا ان خیالات کا اظہار واہ کنٹو نمنٹ بورڈ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار دانیال انورنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں بسنے والے انتہائی اذیت میں ہیں کینٹ بورڈ کروڑوں روپے ٹیکس وصول کرتا ہے لیکن صفائی ،سیوریج ، پینے کا صاف پانی ، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کرتا جبکہ کینٹ بورڈ کا عملہ اپنی تنخواہیں اور دیگر ضروری وغیر ضروری اخراجات عوام کے ٹیکسوں سے کرتا ہے لیکن کینٹ بورڈ کام لیکر جانے والوں کو اپنا غلام سمجھتا ہے کامیاب ہوکر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کروں گا آپ کے تعاون کا طلبگار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن