کلرسیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی" کسان خوشحال،پنجاب خوشحال" اسکیم کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت ساڑھے 12تا 25ایکٹر پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000لینڈ لیولرز دیئے جائیں گے۔25ایکٹر سے زائد رقبہ پر کاشت کرنے والے کسان کو 1000 کرین ٹریکٹر مفت ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پورا ساتھ دیں گے،پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے،کاشتکار مفت ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز اسکیم کیلئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800 17000پر کال یا پھر متعلقہ محکمہ زراعت کے توسیع آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔