تحصیل حضرو میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق صوبائی وزیر ممبر ما نیٹرنگ ٹیم وزیر اعلی پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ تحصیل حضرو میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا حکومت پنجاب نے علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے 35 کڑور روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایسے منصوبے شروع جس کی مثال پنجاب کی تاریخ میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ ڈھیر میں سابق کونسلر الیاس خان کے بیٹے حارث خان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار سابق وائس چیئرمین نزاکت حسین حاجی احسان خان طلال اشرف بٹ الطاف خان لودھی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن