ظلم ختم ،حق و سچ کا سورج طلوع ہوکررہے گا ،سردار محمد علی خان 

Nov 11, 2024

 کھنڈہ(ابرارحسین صا بر سے)پاکستان تحر یک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2 سردار محمد علی خان نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے آخر ختم ہونا ہے حق و سچ کا سورج طلوع ہوکررہے گا حکمران بانی پی ٹی آئی کو رہاکریں عوام اپنے محبوب قائد کی رہائی کے بے چینی سے منتظر ہیں وہ یہاں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سردار خاری خان ,ملک اظہر اقبال و دیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کو اپنی ناکامی تسلیم کرلینی چاہیے وہ عوام کی پی ٹی آئی سے والہانہ  وابستگی اچھی طرح دیکھ چکے ہیں پاکستان کی سیاست پی ٹی آئی کے بغیر نامکمل ہے اسے دیوار سیلگانے کی خاطر حکمرانوں نے ہر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے  مگر انہیں مایوسی کا سامنا ہی کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ غریب شہری انصاف کی عدم فراہمی پر خودکشیاں کررہے ہیں مگر نااہل حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں غربت کے ستائے عوام مایوسی کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں جو حکومتی نااہلی اور ریاستی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمران غربت کوختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں حکمران عوام کو انکے حقوق اور انصاف فراہم نہ کرکے اپنے خلاف نفرت میں مزید اضافہ کررہے ہیں غربت و بیروزگاری اور انصاف کی عدم فراہمی ملک کے سب سے بڑے مسئلے ہیں۔

مزیدخبریں