مری کے ماتھے کا جھومر مچھلی منڈی کی سی کیفیت اختیارکرگیا

Nov 11, 2024

     مری( نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار  مری کے ماتھے کا جھومر جو ایک مچھلی منڈی کی سی کیفیت اختیار کرتا جا رہا تھا اس کی تزین و آرائش کیلئے کیئے جانے والے اقدامات میں جہاں چند مخصوص تاجروں نے از خود اپنا گلا کاٹتے ہوے اپنی قیمتی املاک کو نا معلوم مصلحتوں کی بنیاد پر بھاری مشینوں کے زریعہ مسمار کیا وہاں مال روڈ پر ہولی ٹرنٹی چرچ سے ڈاکخانہ چوک کے حبیب بنک تک سمیت جھیکا کلی بازار   کی عمارات کو سکیشن فور کے حکومتی احکامات کے تحت کسی بھی وقت گرائے جانے اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشن کے خلاف  ایم این اے راجہ اُسامہ اشفاق سرور اور یہاں کی بہت بڑی کاروباری اور صحافتی دنیا کی ممتاز شخصیت مہتاب خان نے  اسلام آباد میں ملک کی ممتاز  شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔ایسے  ان شخصیات سمیت یہاں کے سٹیک ہولڈر کی بڑی تعداد  نے سا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، اسحاق ڈار، سینیٹر طاہرہ اورنگزیب، ملک احمد خان اور دیگر سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے حقائق سے آگاہ کیا جس پر  سینیٹر طاہرہ اورنگزیب کوسیکشن فور اور متاثرین ایکسپریس وے کے حوالے سے تفصیلی طور پر مکمل صورتِ حال سے آگاہ کیا ۔مسلم لیگ ن کی سینئر راہنماء و سینیٹر طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ  نوازشریف کو مری کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔  

مزیدخبریں