ایمبلم ہائر سکینڈری اسکول میں"یوم اقبال" کی پروقار تقریب 

Nov 11, 2024

 مری (بیورو رپورٹ)ایمبلم ہائر سکینڈری اسکول، میں"یوم اقبال" کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہواتقریب کے مہمان خصوصی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران،راولپنڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی طاہری تھے حکمت اقبال کی ترویج کے سلسلے میں روح فورم اور آبروئیملت نظام تعلیم کی خدمات کے اعتراف میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، روالپنڈی  نے امسال یوم اقبال کی تقریب کے انعقاد کیلئے ایمبلم سسٹم کا انتخاب کیا اس پر وقار تقریب کے موقع پر ڈاکٹر مہدی طاہری کہا کہ  فارسی زبان ملت اسلامیہ کا تہذیبی اور علمی ورثہ ہے اور اس زبان کی وسعت کے پیش نظر حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے اپنی فکر کے اظہار کیلئے اسے فوقیت دی ہے ۔ماہر لسان فارسی ڈاکٹر اسد کاظمی نے کہا کہ فارسی اور اردو میں اقبال کے فلسفے اور فکر کے غیر معمولی اظہار سے ان زبانوں کو عالم شرق و غرب میں مزید پزیرائی میسر آئی ہے تقریب کے میزبان لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سید مرتضی علی شاہ نے تقریب کے آغاز میں کہا کہ حکمت اقبال  بلا شبہ قرآن و سنت،موودت اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کی آئینہ دار  ہے ، اس موقع پر  ماہر تعلیم ابرار احمد خان نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ روح فورم کے تعاون سے ایپسما اپنے ممبر اسکولز میں احیا حکمت اقبال کے ذریعے اقدار اسوہ حسنہ کا علمی و عملی پروگرام متعارف کرنے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں