پارکنگ فیس کا نفاد ہائی کورٹ کیاحکامات کی خلاف ورزی، اجمل بلوچ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری  خالد چوہدری - ایف الیون مرکز کے صدر مہر اللہ داد ۔ جی ٹین مرکزکے صدراخلاق عباسی -ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان۔ جنرل سیکرٹری ملک نعیم۔سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی۔جی ٹین فور آئی اینڈ ٹی سینئر کے صدر چوہدری ظفر اقبال گجر جنرل سیکرٹری عثمان خان۔بلیو ایریا ایسٹ کے صدر راجہ عماد بن عارف - ویسٹ کے صدر راجہ حسن ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان - جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان -جنرل سیکرٹری خرم خان- جی نائن مرکز کے صدر راجہ جاوید. آئی ایٹ مرکز کے صدر وحید چیمہ - آئی نائن مرکز کے صدر صفدر عباسی جنرل سیکرٹری ولید خالد اورجی ایٹ مرکز کے صدر راجہ خرم نیاز نے کہا ھے کہ سی ڈی اے ایک بار پھر اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس لگانے کی کوشش کر رہا ہے گذشتہ روز سی ڈی ٹھیکیدار نے ایف الیون مرکز میں پارکنگ فیس بیریئر لگانے کی کوشش کی جس پر ایف الیون کے صدر مہر اللہ داد نے مزاحمت کرتے بیریئر اکھاڑ پھینکا اور واضح کیا کہ ایف الیون کے تاجر کسی صورت پارکنگ فیس نہیں لگنے دیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن