راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے23 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد محمود، عبدالمجید، میسر، گل شاہ، سلطان امیراور لیاقت شامل ہیں ۔