راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس نے پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ تیز کردیا سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 75روز کے دوران 1600 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،10418 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 01 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 839 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی،غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے، غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ جا ری
Nov 11, 2024