اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرکے بینک اے ٹی ایم سکینڈل میں ملوث گینگ کے تین ملزمان گرفتار کرلئے ملزموں محمد ماجد، محمد عاطف اور محمد ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیاجو متعدد شہریوں سے اے ٹی ایم فراڈ کر چکے تھے ملزمان خود کو بوتھ آپریٹر ظاہر کر کے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے تھے ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں تکنیکی وجوہات کا بہانہ بنا کر صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ وصول کرتے تھے ملزمان دہوکہ دہی سے صارفین کے اے ٹی ایم کار تبدیل کر کے واپس کرتے تھے ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں صارفین کو بائیومیٹرک کروانے کا بہانہ بنا کر بھی خفیہ معلومات حاصل کرتے تھیملزمان دھوکہ دہی سے بینک صارفین کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کرتے تھے ملزمان بینک اکاونٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے صارفین کو جمع پونجی سے محروم کر دیتے تھے ملزمان کے قبضے سے 21 اے ٹی ایم کارڈز برآمد کرلئے ملزمان کے قبضے سے 4 عدد موبائل فون بھی برآمد کرلئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان لاکھوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بینک اے ٹی ایم سکینڈل میں ملوث گینگ کے تین ملزمان گرفتار
Nov 11, 2024