سرمایہ کاری کیلئے اقتصادی پالیسیوں کو کاروبار دوست بنانا ہوگا:عمر انوار

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) سماجی وکاروباری رہنما عمر انوار نے کہا ہے کہ اوورسیز پراپرٹی پروٹیکشن بل پاس ہونا سرمایہ کاری کیلئے خوش آئند ہے،مذکورہ  بل کے پاس ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔اوورسیز سرمایہ کاری کیلئے اقتصادی پالیسیوں کو مزید کاروبار دوست بنانا ہوگا جس سے وہ سرمایہ کاری جو پاکستان سے نکل کر دبئی جا رہی ہے ہم اسے واپس پاکستان لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھبسویں آئینی ترمیم میں اوورسیز پراپرٹی پروٹیکشن بل بھی پاس ہوا ہے جو رئیل اسٹیٹ کاروبار کیلئے بہت اچھی خبر ہے کیونکہ اس شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری اوورسیز کمیونٹی کیطرف سے آتی ہے لیکن بدقسمتی سے ان کی پراپرٹی پر قبضہ ہوجانا ،کیسز عدالتوں میں چلتے رہنا اس وجہ سے اوورسیز کمیونٹی اپنی پراپرٹی کی پروٹیکشن نا ہونے پر پریشان تھی موجودہ حکومت کا اوورسیز پراپرٹی کا پروٹیکشن بل پاس کرنا احسن قدم ہے ۔

ای پیپر دی نیشن