اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس کے ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں مشکوک افراد ،موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی رکھنے کے ساتھ چیکنگ تیز کردی پولیس نے بتایا کہ "پکار- "15پر موصول ہونے والی کسی بھی ایمرجنسی کال پر فرسٹ ریسپانڈر کا کام کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کلیدی کردار ادا کررہاہے،گزشتہ 10ماہ کے دوران ڈولفن سکواڈنے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل 421ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی،جن میں 37راہزنی ،74چوری اور 238دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سمیت 72اشتہاری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں،جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 138مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکل ،28چوری شدہ موبائل فونز ،14,310گرام چرس ،53ٹوکن آئس، 122بوتلیں شراب ،100پستول اور 485روند ایمونیشن بھی برآمد کئے۔