ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اہم املاک کی حفاظت کیلئے چیکنگ میں اضافہ

Nov 11, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارت خانوں ،سفیروں کی رہائش گاہوں، اقوام متحدہ کے دفاتراور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کے لئے چیکنگ بڑھا دی ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اورسفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،ہائی سکیورٹی زون میں آنے والے لوگوں کے کوائف کا اندراج یقینی بنایا جائے اور ان کے زیر استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل کی جامع تلاشی لی جائے۔

مزیدخبریں