راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے08 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں رضوان، رضا،تحسین، صائم، مہرخان، جنید، عمران اور شفیق الرحمن شامل ہیں، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ( ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
راولپنڈی، پو لیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،8ملزمان گر فتار
Nov 11, 2024