پارلیمانی سیکریٹری شازیہ رضوان کا لوک میلے میں پنجاب پویلین کا دورہ 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکریٹری محکمہ اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آرٹس کونسل کے لوک میلے میں بنائے گئے پنجاب پویلین کا دورہ کیا ہے۔ پویلین پہنچنے پر ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین نے پارلیمانی سیکریٹری کا استقبال کیا۔شازیہ رضوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب میں دستکاریاں باقاعدہ صنعت کا درجہ رکھتی ہیں، صوبے بھر سے دستکاروں کو قومی سطح پر پیش کرنا بلاشبہ پنجاب آرٹس کونسل کا ایک کارنامہ ہے، پنجاب پویلین میں صوبے کے ہر حصے سے دستکاروں کو مدعو کیاگیا ہے تاکہ پورے صوبے کی نمائندگی ہو سکے۔ایگزیکیٹو ڈائریکٹر محمد تنویر ماجدنے بتایا کہ پنجاب پویلین میں صوبہ بھرسے 50 ماہر دستکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔پنجاب کے کونے کونے سے لوک فنکار میلے میں پرفارم کر رہیں ہیں،بھنگڑا، لڈی، جھومر اور سمی لوک رقص بھی پنجاب پویلین کا حصہ ہیں، شازیہ رضوان نے تمام اسٹالز کا وزٹ کیا اور ماہر دستکاروں کو انکے ہنر پر داد دی۔

ای پیپر دی نیشن