اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد ارسلان شاہزیب نے ریسکیو 15 میں اتوار کو ایس پی سٹی ملک خالد محمود اعوان اور ایس پی رورل کاظم نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ چند روز قبل بری امام میں ڈکیتی اور بھارہ کہو میں گلاکٹی نعش ملنے کے واقعات میں ملوث دو گینگز کے 6ملزمان گرفتار کر لئے بھارہ کہو واردات میں ملوث دو رکنی گینگ جبکہ بری امام کی واردات میں 4 رکبی گینگ گرفتار کئے گئے، بزرگ مقتول عبدالقیوم بھیک مانگتا تھا اور بھارہ کہو جمعہ بازار میں اکیلا رہتا تھا بزرگ کے پاس ملزمان نے پیسے دیکھے تو وہ پیسے لوٹنے کا ارادہ کیا ملزمان امان اللہ اور ریاست عباسی نے صلاح مشورہ کرکے بزرگ کو قتل کردیا اور پیسے لے کر فرار ہوگئے اس قتل سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اس اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لئے مختلف تفتیشی ٹیمیں بنائی گئیں پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور ملزمان کو ٹریس کیا ارسلان شاہزیب نے کہا کہ اس وقوعہ کی ایف آئی آر نمبر 597 تھانہ بھارہ کہو میں درج ہے اسی طرح بری امام میں چار ملزمان نے موبائل شاپ پر ڈکیتی کی ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اس واقعہ کو ٹریس کرنے کے لئے ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل پولیس ٹیمیں بنائی گئیں پولیس ٹیموں نے انتھک محنت کے بعد اس گینگ کو بھی گرفتار کرلیا ہے یہ بین الصوبائی کلاشنکوف گینگ کے نام سے مشہور تھا، گینگ میں فیصل، شبیر احمد، غلام عباس اور محمد فراز شامل ہیں ملزمان سے ایک کلاشنکوف، تین پسٹل ، دو موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔