راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میجر (ر)رضوان اللہ بیگ جو ڈی ایم جی 21 ویں کامن کے افسر تھے، کل حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے۔میجر (ر) رضوان اللہ بیگ ہمایون بیگ کے بیٹے اور سابق فیڈرل سیکرٹری شاہد اللہ بیگ کے بھائی، صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات سبطین احمد، وزیر اعلی کے پرسنل سیکریٹری عثمان احمد اور سیشن جج منہاج کے ماموں تھے۔ مرحوم کی زندگی میں ان کا کردار نہ صرف ایک محنتی افسر کے طور پر ممتاز تھا بلکہ وہ اپنے خاندان اور کمیونٹی کے لیے بھی ایک قابل احترام شخصیت تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر دن ڈیڑھ بجے آرمی قبرستان ویسٹرج راولپنڈی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقے گلگت ہنزہ میں ہوگی۔
میجر (ر) رضوان اللہ بیگ انتقال کر گئے
Nov 11, 2024