راولپنڈی (جنرل رپورٹر )انجمن ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ دکانداران کے رہنماں نے کہا ہے کہ اڈہ پیرودھائی میں دوکانداروں کی نمائندگی حقیقی نمائندے کریں گے،سات بلاکوں کے بعد تنظیم سازی کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گاان خیالات کا اظہار انجمن ویلفیئر ایسوسی ایشن دکانداران جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی کے سرپرست اعلی ملک سعید کوثر،مرکزی چیئرمین راجہ فیصل محمود لنگڑیال وائس چیئرمین عمران میر،مرکزی رہنما شہباز بٹ اور عا بد کیانی نے نومنتخب عہدیداروں کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اڈہ پیرودھائی کے 7بلاکوں کے بلا مقابلہ نومنتخب عہدیداروں کاباضابطہ اعلان کیا گیا ۔