اقبال کے شاعری میں قرآن کا گہرا شعور نظر آتا ہے،نصرت ناہید

Nov 11, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)علامہ اقبال کا کلام نوجوانوں کا لہو گرمانے کے لیے ایک چنگاری کاکام کرتا ہے،آپ کے شاعری میں قرآن کا گہرا شعور نظر آتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے یوم اقبال کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ اقبال کا کلام نوجوانوں کو دینی فکر، اعلی اخلاقیات اور خود داری کی تعلیم دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ درسی کتابوں میں کلام اقبال کا بڑا حصہ ہونا چاہیے اور اس کو سمجھا کر پڑھانے پر توجہ دی جائے۔

مزیدخبریں