اسلام آباد(خبرنگار)سابقہ ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہر گزرتے دن اضافہ سے ہر پاکستانی تشویش میں مبتلا ہے ،دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانیں لقمہ اجل بن رہی ہیںکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں دو درجن سے زائد قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی بلوچستان میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات پر ھر آنکھ اشکبار ہے،البرٹ ڈیوڈ نے کہا کہ بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات افسوس ناک ہیں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں لقمہ اجل بننے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں حکومت فوری اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے بلوچستان میں امن و امان کی بحالی یقینی بنائے ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کرکے انہیں جہنم واصل کیا جائے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی اولین ذمہ داری ہے سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات کی جنگ لڑنے کے بجائے ملک و قوم کے تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے