راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ محمد علی منہاس نے پارٹی دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بجلی سوئی گیس کے بلوں میں عوام سے اقساط کی سہولیات واپس لینا عوام دشمنی کی ایک اور مثال ہے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نیپرا کے اس عوام مخالف ظالمانہ فیصلے کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کریں حکومتیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا کرتی ہیں جبکہ موجودہ حکومت کی ایسی پالیسیاں عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنتی جا رہی ہیں محنت کش مزدور دیہاڑی دار طبقات ذراع آمدن کی شدید کمی کے ساتھ بدترین معاشی بحران کا شکار بنتے جا رہے ہیں انھیں کو سہولت دینے کی بجائے حکومت دستیاب سہولیات بھی سلب کرنے میں لگی ہے۔