راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت نے ایک بیان میں صدر میں کمرشل ایریا کو وا کنگ سٹریٹ بنا نے کے اقدام پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ بنک روڈ کو پیدل گزرگاہ بنانے سے وہاں کے کاروباری لوگ متاثر ہو ں گے۔لہذا اس پلان پر نظر ثانی کی جائے ،صدر عثمان شوکت نے کہا کہ صدر کمرشل ایریے میں پارکنگ کا مسئلہ دیرینہ ہے جس کے حل کے لیے چیمبر نے پارکنگ پلازے بنانے کی تجویز بھی دی تھی جس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے، صدر کمرشل ایریا میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، اب کسٹمر خاص طور پر خواتین اور بزرگ پیدل سفر کر کے خریداری کرنے سے قاصر ہیں ، ہمیں زمینی حقائق کو بھی دیکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کینٹ بور ڈ حکام اور سٹیشن کمانڈر صورتحال کا احساس کریں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سلسلے میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے اور اتفاق رائے کے ساتھ مل کر اس کا حل نکالا جائے گا۔ صدر چیمبر عثمان شوکت نے کہا کہ کمرشل ایریا میں دکانوں کے کرائے زیادہ ہیں اور اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں ، گاڑیوں کی انٹری بند کرنے سے کسٹمر نہیں آئے گاجس سے ایک طرف جہاں خریدار ی میں کمی آئی گی وہاں حکومت کو ٹیکس کولیکشن میں بھی کمی آئے گی۔ پی او ایس لگنے سے بھی ٹیکس کولیکشن میں کمی آئی ہے۔ کمرشل ایریا میں جب کاروباری سرگرمی نہیں ہو گی تو پورا علاقہ ویران اور کھنڈر بن جائے گا۔
صدر کمرشل ایر یا کو واکنگ سٹریٹ بنانے سے کاروبار متاثر ہو رہے،عثمان شوکت
Nov 11, 2024