راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیرسربراہی سموگ مہم کا آغاز کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ راجہ فیاض الحق اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر پبلک ٹرانسپورٹرز کو مکمل بریفنگ دی گئی جس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی فٹنس کے متعلق خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا اور ڈرائیوروں میں پمفلٹ تقسیم کیئے گئے۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہیجس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔