راولپنڈی(جنرل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی اور جسٹس وقاص رف مرزا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کیس میں سزائے موت پانے والے دو ملزموں کوبری کر دیا،ملزموں کی جانب سے چوہدری نعمان ایڈوکیٹ نے پیروری کی، چھ سال قبل راجہ خرم شہزاد نامی شہری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھاجس کے الزام میں ملزم محسن عرف مٹھو اور قمر کو گرفتار کیا گیا، سیشن عدالت نے دونوں ملزموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا تھا۔