صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری سے ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ملاقات

Nov 11, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صدر ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ محمد کاشف عباسی کی انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر پنجاب عظمی بخاری سے لاہور الحمرا ہال میں ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس خصوصی ملاقات میں صدر نے صوبائی وزیر کو ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ صدر نے ٹی وی سی جے اے کے پلیٹ فارم سے اپنے ممبرز کو جو سہولیات میسر کی گئیں ان کے بارے میں تفصیلی بریف کیا جس پر صوبائی وزیر نے صدر کو ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ کی جانب سے ممبرز کیلئے کیئے جانے والے فلاحی کاموں کو سراہا، صدر یونین نے صوبائی وزیر کو ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ کی مشکلات انکے مسائل اور انھیں جو در پیش چیلنجز کا سامنا ہے اس کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا ، جس پر منسٹر صاحبہ نے صدر سے اتفاق کیا۔

مزیدخبریں