اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سفیرامن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہاربخاری نے نیکہا رزق حسد نہیں ۔محنت سے ملتا ھے۔ تجارت مقدس پیشہ ہی نہیں بلکہ سنت رسول بھی ھے۔ ۔رسول کریم نے خود کاروبار کرکے تجارت کے سنہری اصول واضح کیے۔ ان پر اگرعمل کر لیا جائے تو برکتوں کے ساتھ ساتھ غیروں کی محتاج بھی ختم ہو جائے گی۔نبی پاک کی نظام معیشت میں بنائی جانے والی پالیسی اتنی مضبوط ھے ۔جسکا دنیا کوئی معاشی نظام مقابلہ نہیں کر سکتا۔پرندے ذخیرہ اندوزی نہیں کرتے۔ صبح بھوکیاٹھتے ضرور ھیں۔ لیکن شام کو کوئی پرندہ اپنے کھونسلے میں بھوکا نہیں سوتا۔ روٹی نہیں ملے گی تو پھر امن و آتشی کے پھول کیسے کھلیں گے ۔اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالنا بہت بڑی عبادت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لالکڑتی میں تجارتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔