راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہید کانسٹیبلان محمد وحید انجم اور قمر زمان شاہ کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبلان کی قبر پر حاضری دی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،کانسٹیبل محمد وحید انجم اور کانسٹیبل قمر زمان شاہ 10 نومبر 2014 کو رضویہ ہال چراہ روڈ تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، اسی دوران 03 دہشتگرد موٹرسائیکل پر آئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے آپ دونوں شہید ہو گئے۔
شہیدپولیس کانسٹیبلان محمد وحید انجم اور قمر زمان شاہ کی برسی منائی گئی
Nov 11, 2024