اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایڈ مینسٹریٹو آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کی،دوران میٹنگ ایڈ مینسٹریٹو آفیسرز نے محکمانہ انتظامی امور، ترقیاتی پراجیکٹس ،سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم معاملات کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی،آئی جی اسلام آباد نے تمام امور کا جائزہ لیا اور درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے مناسب احکامات جاری کئے، انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ وارانہ انداز میں حل کریں اورتمام امور قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے سرانجام دئیے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ امور میں غفلت و لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
محکمانہ امور میں غفلت و لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں،آئی جی
Nov 11, 2024