دانیال چوہدری کی قیادت میں حلقہ  کے مسائل حل کررہے ہیں،زریدہ نثار

Nov 11, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری کی طرف سے عوامی خدمات اور حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،گزشتہ روز یو سی 77فیصل کالونی میں بیرسٹر دانیال چوہدری کی فوکل پرسن برائے این اے 57 زریدہ نثار پولیٹیکل سیکرٹری راجہ شاہد محمود اور خالدہ بی بی نے گلیات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زریدہ نثار پولیٹیکل سیکرٹری راجہ شاہد محمود اور خالدہ بی بی نے کہا کہ دانیال چوہدری کی قیادت میں ان کی ٹیم حلقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے کو شاں ہے  پانی، گیس بجلی،امن و امان کے ایام تعمیر و ترقی سمیت در پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے  پر عزم ہیں عوام الناس کو ڈینگی وبا سے نجات دلانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیم گھر گھر جا کر سپرے کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں