اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان میں اقوام متحدہ کی آئندہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ-29 میں اپنے موسمیاتی اقدامات اور سموگ سمیت چیلنجز کو اجاگر کرے گاانہوں نے کہا کہ یہ کوپ-29 بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور اہم آب و ہوا کے معاملات پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہوگاانہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے، حکومتیں، علاقے، شہر، کاروبار اور افراد علم، وسائل اور مہارت کا موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اشتراک کر سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پھر بھی ان چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے رومینہ خورشید عالم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوپ۔29 میں پاکستان کی آب و ہوا کی نزاکت اور لچکدار حکمت عملی کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش،رومینہ خورشید عالم
Nov 11, 2024