اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبر نے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پردہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کرکے 25سے زائد قیمتی انسانی جانیں لینے اور51سے زائد افراد کو زخمی کرنے کے ہولناک واقعے پرانتہائی رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کرکے د رجنوں بے گناہ انسانوں کی جانیں لینے والے انسان کہلانے کے حق دار نہیں،ان زرخرید ایجنٹوں کا مقصد بلوچستان ،خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان کاامن وامان تباہ کرکے گوادرسمیت پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو ناکام بناناہے۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے استحکام ،امن و امان کو تباہ و برباد کرنے میںکوئی کسر نہیںچھوڑ رہے۔