M-1, پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند 

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ترجمان یشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس  موٹروے M-1, پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچا اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ  دھند کہ اوقات  میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔-تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور  اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔  سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکانٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن