اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے ملاقات میں ایم این اے پھلین بلوچ، عطا محمد بنگلزئی ودیگر موجودتھے جے یو آئی کے حافظ محمد ابراہیم لہڑی اور عثمان پرکانی بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔