اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیااسپیکر کا 6 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی اسپیکر سردارایازصادق نے کہا کہ خوارجی دہشتگرد ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگادہشتگرد مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیںدہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔