چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ  کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی مذمت 

Nov 11, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے لوگوں کو جوڑتی ہے اور پاکستان ریلوے جوڑنے کے اس عمل کو قائم رکھے گی۔ یہی وجہ ہے کہ دھماکہ کے صرف ایک گھنٹہ بعد کوئٹہ میں ٹرین آپریشن بحال کر دیا گیا تھا۔ سانحہ پر ریلیف آپریشن کے فوری آغاز اور کوئیک رسپانس پر چیئرمین ریلوے نے ریلوے کوئٹہ ڈویژن کے کردار کو سراہا۔ مظہر علی شاہ کی ہدایت پر ریلوے کی میڈیکل ٹیمیں سول انتظامیہ کی مدد کیلیے ٹراما سنٹر میں ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ 

مزیدخبریں