اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال پر افسوس
Nov 11, 2024