اسلام آباد(خبرنگار)متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا ہے کہ اماراتی سفارت خانے کی جانب نوجوانوں کے لیے صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا, صحتمندانہ تفریح اور سرگرمیوں کے فروغ سے صحتمند معاشرہ تشکیل پاتا ہے, اماراتی سفارت خانہ کی جانب سے "رن تھرو دی سینڈز آف ٹائم" 5 کے میراتھن میں پاکستانی نوجوانوں کی پرجوش شرکت حوصلہ افزا ہے اس سے بیرون ممالک ہرامن پاکستان کا مثبت تصور ابھرے گا ۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے زیر انتظام "رن تھرو دی سینڈز آف ٹائم" کے عنوان سے 5 کے میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس مین بڑی تعداد میں سفارت کاروں نوجوانوں, خواتین اور بچوں نے شرکت کی, میراتھن میں اردن, مراکش, برونائی دارالسلام اور آسٹریلیا کے سفیروں نے خصوصی شرکت کی, 5 کے میراتھن کا آغاز اماراتی سفارت خانہ کے بلمقابل ہوا جس میں شریک 50 سے زائد ایتھلیٹس نے ڈپلومیٹک انکلیوو کے اندر 5 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کیا میراتھن میں شریک خواتین اور بچوں کا جذبہ و حوصلہ دیدنی تھا ۔ میراتھن میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس سے خطاب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ جوش و جذبے سے کبریز نوجوان شرکا کی 5 کے میراتھن میں شرکت باعث تحسین ہے اس سے نوجوانوں میں مثبت و صحتمند معیار زندگی کے حصول کی خواہش کا پتہ چلتا ہے اماراتی سفارت خانے ک جانب نوجوانوں کے لیے صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا,صحتمند تفریح اور سرگرمیوں کے فروغ سے صحتمند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔