کوئٹہ بم دھماکہ: 27شہریوں کی شہادت پر قوم افسردہ ہے:رفعت عباسی 

Nov 11, 2024

راولپنڈی ( سٹا ف رپو رٹر ) ممبر صوبائی اسمبلی رفعت عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ خود کش دھماکہ قابل مذمت اور انسانیت کے خلاف عمل ہے،  قوم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہے، معصوم لوگوں کی جانیں لینے والے انسانیت اور امن کے دشمن ہیں ، انسانی اقدار کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کے خلاف متحد ہو کر دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ زخمیوں کو خون کے عطیات دیئے جائیں، ہسپتال میں ان کی فوری طور پرمدد کی جائے،دھماکے میں قیمتی27 جانوں کا ضیاع پر افسوس ہے۔ معصوم نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور دل خراش واقعہ ہے۔ممبر صوبائی  اسمبلی نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت بروقت اقدامات اٹھارہی ہے ۔

مزیدخبریں