آئی ایم ایف وفد آج سے15نومبرتک پاکستان کا دورہ کرےگا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پربات چیت نہیں کرےگا، پاکستانی حکام موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ پروگرام کا پہلا اقتصادی جائزہ مارچ دوہزار پچیس میں شیڈول ہے، آئی ایم ایف وفد سے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات پر بات چیت ہوگی، پاکستان آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی کلائنمٹ فنانسنگ کی ایک بار پھر درخواست کرے گا۔صوبوں کی جانب سے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے متعلق قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا، ایف بی آر محصولات سمیت بیرونی فنانسنگ کے اہداف پر بات چیت متوقع ہے۔