گزشتہ ماہ حزب اللہ نےاسرائیلی وزیر اعظم کی رہائشگاہ پرحملہ کیا تھاجس کے بعد نتین یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے بیسمنٹ میں منتقل کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے،نتین یاہو کاعدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کاامکان ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نےلبنان میں پیجر،حسن نصرا للہ پرحملے کااعتراف بھی کیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ،اسرائیل کے سابق وزیردفاع یووگیلنٹ نے پیجر حملوں کی مخالفت کی تھی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے اصرار پر پیجر دھماکے کئے گئے۔
حزب اللہ کے حملے کے بعد نیتن یاہو کا دفتر تہہ خانے میں منتقل
Nov 11, 2024 | 11:08