قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کامعاملہ، ہائی کمیشن نے شکایت درج کرادی

Nov 11, 2024 | 11:11

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لند ن میں حملے کےمعاملے پر پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کونامزد کیے بغیر سکاٹ لینڈ یارڈ کو شکایت درج کرادی۔سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پرحملے سے آگاہ ہیں، واقعہ سٹی آف لندن میں ہواجہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے، میٹ پولیس ڈپلومیٹک پولیس کے ذریعے سٹی آف لندن سے رابطہ کیا ، ایکشن نہیں لیاگیا۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری،اظہرمشوانی ویگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔تقریب سے باہر نکلتے ہوئے  پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے۔ 

مزیدخبریں