ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم عہدوں پرتعیناتی کیلئے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نےیانکی ہیلی اور مائیک پومپیوکوحکومت میں شامل نہ کرنے کااعلان کیا ہے، ٹرمپ کے پہلے دور میں مائیک پومپیو سی آئی اے چیف اوروزیر خارجہ تھے۔امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ یا نکی ہیلی ٹرمپ کے گزشتہ دور میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر تھی، ممتاز سرمایہ کار سکاٹ بیسینٹ امریکی وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی جنگ پرروسی ہم منصب سے بات کی ہے، ٹر مپ نے پیوٹن کویوکرین جنگ مزید نہ بڑھانے کاکہا تھا، ٹرمپ کے ممکنہ معاہدے سے روس کوکچھ علاقے حاصل ہوسکتے ہیں۔