چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر طیب اکرام کو مبارکباد دی ہے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےطیب اکرام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ طیب اکرام کا بلامقابلہ صدر آئی ایچ ایف منتخب ہونا پاکستان کے لئے اعزاز ہے، طیب اکرام کی ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔محسن نقوی نےکہا کہ امید ہے کہ طیب اکرام ہاکی کے فروغ کے لئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے ۔خیال رہے کہ ایف آئی ایچ نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر کی مدت کو 4 سال سے بڑھا کر آٹھ برس کر دیا ہے، اجلاس میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے موجودہ صدر طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا اور وہ بلا مقابلہ ایف آئی ایچ کے مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔