پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے درمیان بہت سے ایسے ریکارڈ بنے جو آج تک نہ بن سکے۔ اس میں سے ایک ایسا ہی انوکھا کارنامہ پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا کے خلاف کر دکھایا جو دنیا کی کسی ٹیم کے بولرز نہ کرسکے۔پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو نہ صرف اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی بلکہ پوری سیریز میں کوئی آسٹریلوی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہ کر سکا۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی بولرز نے وہ کر دکھایا جو دنیا کی کسی ٹیم کے بولرز نہ کرسکے۔ تاریخ میں پہلی بار تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کا کوئی بلے باز نصف سنچری نہ بنا سکا۔ حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حسنین کی تباہ کن بالنگ کی بدولت سیریز کے کسی میچ میں آسٹریلوی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے۔آسٹریلیا کے سیریز کا بہترین اسکور جوش انگلس نے 49 رنز دوسرے ون ڈے میں اسکور کیا تھا۔
پاکستانی بولرز نے ایسا ریکارڈ بناڈالا جو آج تک کوئی نہ بنا سکا
Nov 11, 2024 | 15:15