سونے کی قیمت میں حیرت انگیزکمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی۔سونا 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے کا ہوگیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2670 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی ہے۔گزشتہ ہفتے بھی آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5400 روپے سستا ہوکر 276800 روپےکا ہوگیا  تھا جبکہ دس گرام سونے کے بھائو 4630 روپے کم ہوکر 237311 روپے پر آ گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن