پاکستان سٹاک ایکسچینج پہلی بار94ہزار کی سطح عبور کر گئی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروبار کے اختتام پرایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، مارکیٹ پہلی بار94ہزار کی سطح عبور کر گئی ۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 94 ہزار 20 پوائنٹس تک پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔226کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 184 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 75 کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 35 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 94,020 جبکہ کم ترین سطح 93,318 پوائنٹس رہی ۔    

ای پیپر دی نیشن